اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم اور غیر متوقع فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے حکمت عملی کے تحت اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کارکن فی الحال اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کرائے۔
پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ لہٰذا، تمام کارکنان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کل ہمارا کوئی بھی کارکن اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کرائے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اعلان کے…
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) April 5, 2026
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔ اعلان کے بعد پارٹی کے نامزد امیدوار منگل کے روز اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر بیان مہنگا پڑ گیا، امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا
پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے حتمی فیصلے تک انتظار کریں اور کسی قسم کی انفرادی کارروائی سے گریز کریں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے، جس سے سینیٹ انتخابات میں مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔





