باجوڑ میں جلسہ کیوں ناکام ہوا؟اندر کی بغاوت سامنے آگئی، کارکن نے قیادت کو آئینہ دکھا دیا

باجوڑ میں جلسہ کیوں ناکام ہوا؟اندر کی بغاوت سامنے آگئی، کارکن نے قیادت کو آئینہ دکھا دیا

باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہو گیا، جس پر پارٹی کے ایک کارکن نے کھل کر اعتراف کرتے ہوئے قیادت پر تنقید کی ہے۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی اور پارٹی کے جرگے میں بھی صرف چند افراد ہی شریک ہوئے۔

کارکن نے کہا کہ جرگے اور جلسے میں لوگوں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ خاندانی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنان ہمیشہ خاندانی سیاست کے خلاف رہے ہیں، لیکن یہاں پارٹی کے اندر خاندانی مفادات غالب ہیں۔ ’’کسی کے بچے یا رشتہ دار آگے کر دیے گئے ہیں، اور جب رمضان پیکج یا سرکاری مفت اشیاء آتی ہیں تو یہ اپنے خاندانوں میں تقسیم کر دی جاتی ہیں‘‘

کارکن نے مزید کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ خاندانی سیاست کی وجہ سے ہوا، اور لوگ امن و مفاہمت کے لیے بھی بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے اندر خاندانی سیاست کو ختم کیا جائے تاکہ کارکنان کی اعتماد بحال ہو اور پارٹی کے جلسے موثر ثابت ہوں۔

Scroll to Top