شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رات بھر کیا ہوا؟ تفصیلات جانیں

آج عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منگل کو ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری اویس یونس نے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست گیٹ نمبر تین پر پولیس حکام کو جمع کرائی۔

فہرست میں شامل وکلا کے نام درج ذیل ہیں:

بیرسٹر گوہر
سلمان اکرم راجہ
علی زمان
فتح اللہ برکی
ملک احسن قادر
ماریہ خان بلوچ

اس ملاقات کا مقصد قانونی امور پر بانی پی ٹی آئی سے تبادلہ خیال کرنا بتایا گیا ہے۔ ملاقات کے لیے منتخب شدہ وکلا کی فہرست جیل حکام کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ تمام انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top