ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی ایک اہم سروس کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو متنبہ کر دیا ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کے استعمال میں تبدیلی کے لیے تیار ہو جائیں۔
کمپنی کے مطابق آؤٹ لک لائٹ (Outlook Lite) سروس کو 25 مئی 2026 کو باضابطہ طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد اینڈرائیڈ صارفین اس ایپ کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
سروس کے بند ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر صارفین کی میل باکس تک رسائی بھی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، اس فیصلے سے دنیا بھر میں آؤٹ لک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔
مائیکروسافٹ نے صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آؤٹ لک موبائل ایپ پر منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری مفت موبائل سم کے لالچ میں بائیو میٹرک تصدیق سے گریز کریں، پی ٹی اے کا انتباہ
کمپنی کے مطابق آؤٹ لک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد اگرچہ ایپ ڈیوائس میں موجود رہے گی تاہم وہ کسی بھی عملی سرگرمی کے لیے غیر فعال ہو گی اور اس سے کوئی سروس استعمال نہیں کی جا سکے گی۔





