پنجاب میں آج نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور شہری بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ یہ صوبے کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس قرار دی جا رہی ہے۔
ایونٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف صوبائی وزرا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے، جبکہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر بھی خصوصی طور پر موجود ہوں گے۔
21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے ہوا، اسی مقام سے خواتین کے لیے 5 کلومیٹر ریس کا بھی آغاز کیا گیا۔
اس کے علاوہ 2 کلومیٹر فیملی فن ریس اور ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس بھی ایونٹ کا حصہ ہیں، جو مختلف طبقوں کی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان کی اچانک موت
ایونٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین ملک سلمان، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی شریک ہیں۔





