امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو وارننگ، غزہ چھوڑنے کی مہلت

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اغوا شدہ افراد کو رہا نہ کیا تو ان کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ حماس کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ غزہ چھوڑ دے، ورنہ اس کے انجام کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حماس کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو کوئی بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا اور امریکا اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا تاکہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں چین کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف، ٹرمپ کا ردعمل

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اطلاع دی ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے یوکرینی ہم منصب سے بھی بات چیت کی ہے اور یوکرین کو فنڈنگ فراہم کرنے کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top