سیاسی میدان میں بڑی گہماگہمی، پی ٹی آئی کا 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان

سیاسی میدان میں بڑی گہماگہمی، پی ٹی آئی کا 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 مئی کو لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو باقاعدہ اجازت کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سیاسی قوت کے اظہار کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسے کے انعقاد کے لیے پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی اجازت کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی کو گریٹر اقبال پارک (مینارِ پاکستان) میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی خطاب کریں گے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top