وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مکاری اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، تاہم بھارت اسے مسلسل داخلی معاملہ قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت اپنے اندرونی معاملات کو بیرونی اور بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے کر عالمی رائے کو گمراہ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، جس پر پاکستان نے ہمیشہ آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اس واقعے پر تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متن پہلے سے تیار تھا، جو شکوک و شبہات کو مزید بڑھاتا ہے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں جو لوگ بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بنے، ہم ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کرتے ہیں اور اظہارِ افسوس بھی کرتے ہیں ۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ بھارت نے کوئی بھی مس ایڈونچر کیا تو منہ توڑ جواب دینگے ، بھارت کو آپریشن سندور میں شکست فاش ہوئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، جو بھارت کے بیانیے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔





