خیبرمیں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 20 طالبات ہسپتال منتقل

ضلع خیبر کے علاقے پائندہ چینہ میں واقع ایک خواتین مدرسہ پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد پاک فوج اور فرنٹیئر کور (نارتھ) نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور تمام زخمی طالبات کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کیا۔

اس افسوسناک واقعے میں 3 طالبات شدید جھلسنے کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں جن کی جان بچانے کے لیے ماہر میڈیکل اور سرجیکل ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے متاثرہ طالبات کو ہسپتال میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top