سلمان علی خان
امیر جماعت اسلامی جنوبی پختونخوا پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ صوبہ قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور صوبائی حکومت کفایت شعاری کے دعوے کرتی ہے لیکن ان کے اقدامات ان کے دعووں کی چغلی کھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا کر ایک فضول ایکسرسائز میں صوبے کے عوام کا پیسہ برباد کر دیا گیا۔
پروفیسر ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے 8 فروری 2024ء کو عمران خان کی رہائی کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے جن نمائندگان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاوہ نہ صرف عمران خان کی رہائی میں بری طرح ناکام ہوئےبلکہ صوبے کو بدترین کرپشن کے منجھدار کے بیچوں بیچ کھڑا کر دیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان تباہ و برباد ہے اور سرکاری ملازمتوں کی تقرری اور تبادلوں پر وزراء اور ممبران اسمبلی نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔





