مقبوضہ کشمیر پر اصل حق پاکستان کا ہے، آسٹریلوی سیاح نے اسے ’’غیر قانونی قبضہ‘‘ قرار دے کر مسئلے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا

مقبوضہ کشمیر پر اصل حق پاکستان کا ہے، آسٹریلوی سیاح نے اسے ’’غیر قانونی قبضہ‘‘ قرار دے کر مسئلے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا

غیر ملکی سیاح کا مقبوضہ کشمیر پر بیان، مسئلہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیاآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ یہ خوبصورت خطہ غیر قانونی قبضے میں ہے اور اس پر اصل حق کشمیری عوام اور پاکستان کا ہے۔

سیاح کے اس بیان کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر زیر بحث آ گیا ہے اور سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سیاح نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، تاہم اس کے ساتھ جڑا تنازعہ ایک سنگین انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔

اس بیان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر اس دیرینہ تنازعے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر دیا ہے۔

Scroll to Top