عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بتایا جا رہا ہے۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,772 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر بڑھ کر 4,616 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہو کر 7,821 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہے۔





