خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ تقریباً صبح 7 بجے آیا، جس کے بعد مقامی آبادی میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top