خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل، اتحادی حکومت کے قیام کی کوششیں تیز، فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان سامنے آ گیا

خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل، اتحادی حکومت کے قیام کی کوششیں تیز، فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان سامنے آ گیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سیاسی رابطے معمول کا حصہ ہیں

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بعض لوگ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، جس کے باعث سیاسی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلافات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے، اور سب سے زیادہ منتخب نمائندے بھی اسی علاقے سے پیپلز پارٹی کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری رہتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ ہوتا رہتا ہے۔ ان کے مطابق کچھ عناصر ڈیرہ ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی واپسی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، کیونکہ جو ایک بار اپنی سیاسی بس سے اتر جائے اس کی واپسی آسان نہیں ہوتی۔

Scroll to Top