باجوڑ، تحصیل برنگ میں دھماکہ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، تحقیقات شروع

باجوڑ، تحصیل برنگ میں دھماکہ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، تحقیقات شروع

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاؤ سیاہ مینہ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سید دور ولد حبیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی سعید الرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور تشویش کی فضا پھیل گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

Scroll to Top