سلمان یوسفزئی
پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں واقع ایک مارکیٹ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مارکیٹ کے اندر اچانک بھڑکی، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑِھیں : عمان سے پاکستانی و غیر ملکی ورکرز کیلئے اہم خبر آگئی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





