عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار ہے، جس سے خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے تک آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 849 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر سستا ہو کر 4555 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔





