ضلع مہمند میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے خوارجی سہولت کاروں کی گرفتاری کو روکنے کے لیے پی ٹی ایم کارکنان اور کچھ مقامی افراد کی ہنگامہ آرائی
تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے گاؤں حلیم زئی نا صافی میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کی سہولت کاری میں ملوث ایک شخص ، احمد شیر ولد نور شیر، کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی۔
گرفتاری کے دوران سہولت کار کے ساتھیوں اور پی ٹی ایم کارکنان نے گرفتاری روکنے کے لیے ڈنڈوں اور پتھروں کے ساتھ ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے والوں کو منتشر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس قسم کی حرکتیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور خوارج و ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔
نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن عزمِ استحکام کے تحت خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔
خوارج اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، اور ان کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔





