بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری اویس یونس ایڈووکیٹ نے وکلاء کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو جمع کرائی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، علی زمان ایڈووکیٹ، چودھری اویس یونس، فتح اللہ برکی اور سردار مصروف کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقررہ وکلاء آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور قانونی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی، جہاں ان کی ملاقات کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔





