محمد اعجازآفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے مختلف تحصیل میونسپل اداروں میں تحصیل آرکیٹیکٹس کی بڑی سطح پر تقرریوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجموعی طور پر 24 کامیاب امیدواروں کو گریڈ 17 میں بطور تحصیل آرکیٹیکٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ان نئے افسران کی تعیناتیاں صوبے کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں کی گئی ہیں جن میں حویلیاں، بابوزئی، مانسہرہ، خانپور، مٹہ، پبی، متھرا، پشاور مشرقی اور پشاور مغربی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہنگو، چارسدہ، رستم، چترال، شاہ عالم، درگئی، تنگی، اوگی، ٹوپی، پشتہ خرہ، کبل، لورہ، غازی اور پہاڑپور میں بھی نئے تحصیل آرکیٹیکٹس نے چارج سنبھال لیا ہے۔
حکومت کی جانب سے تمام نو منتخب افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنے متعلقہ دفاتر میں حاضری رپورٹ جمع کروائیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر ڈیوٹی پر رپورٹ نہ کرنے والے امیدواروں کی تقرری فوری طور پر منسوخ تصور کی جائے گی۔




