کاروباری اوقات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں مختلف کاروباری شعبوں کے لیے نئی ہدایات اور استثنیٰ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کی تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور بھی اس استثنیٰ کے دائرے میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی فروشوں کو بھی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ بیکریز اور ڈرائی فروٹ شاپس بھی ان پابندیوں سے آزاد ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق کاروباری اوقات سے متعلق دی گئی یہ رعایت 31 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں شدید آندھی و طوفان ، دیواریں اور درخت گرنے سے متعدد افراد زخمی

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنا لازمی ہوگا، جبکہ کمرشل مقامات پر ہونے والی تقریبات کو بھی اسی وقت تک ختم کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top