ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، مجموعی ذخائر کتنے ہوگئے؟

زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

 .سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت  2 اکتوبر  2026 کو 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور آخری تاریخ سے متعلق خبروں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Scroll to Top