ثنا یوسف کیس کا فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے سنایا جائیگا

ثنا یوسف کیس کا فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے سنایا جائیگا

ثنا یوسف قتل کیس، پراسیکیوشن کے حتمی دلائل مکمل، فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آج سہ پہر 3 بجے سنایا جائے گا۔

عدالتی کارروائی کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے حتمی دلائل مکمل کیے گئے، جبکہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر عدالت کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

سماعت کے اختتام پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مقدمے کا مختصر فیصلہ آج ہی سہ پہر 3 بجے سنایا جائے گا۔

کیس نے سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہوئی ہے اور فیصلے کے حوالے سے عوامی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم سے انکار کر دیاٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں مرکزی ملزم عمر حیات نے عدالت میں اعترافی بیان تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے نہ قتل کیا اور نہ ہی کسی جرم میں ملوث ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران ملزم نے دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور مؤقف اختیار کیا کہ اسے سوشل میڈیا دباؤ کے باعث شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پولیس اور پراسیکیوشن پر جھوٹا کیس بنانے، تشدد کرنے اور زبردستی دستخط لینے کے الزامات بھی عائد کیے۔

Scroll to Top