خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و نشریات شفیع جان سینئر صحافی طلعت حسین کے پروگرام میں "پختون ڈیجیٹل" پر لگائے گئے اپنے ہی الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے۔

پختون ڈیجیٹل پر ایجنڈے کا الزام، طلعت حسین کی جانب سے ثبوت مانگنے پر شفیع جان کی آئیں بائیں شائیں

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و نشریات شفیع جان سینئر صحافی طلعت حسین کے پروگرام میں “پختون ڈیجیٹل” پر لگائے گئے اپنے ہی الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شفیع جان نے پختون ڈیجیٹل سمیت دیگر سوشل میڈیا چینلز کو “کالے چینلز” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیںجس پر میزبان طلعت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ “آپ ایک ذمہ دار حکومتی عہدے پر براجمان ہیں، آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ ان کے پیچھے کوئی مخصوص ایجنڈا ہے؟”

طلعت حسین کے اس چھبتے ہوئے سوال پر وزیر اطلاعات شفیع جان کوئی بھی ٹھوس ثبوت یا دستاویزی شہادت پیش نہ کر سکے اور “آئیں بائیں شائیں” کرتے رہے۔

انہوں نے جواب دیا کہ “ثبوت کی کیا ضرورت ہے، یہ تو ہر بندے کو پتہ ہے”۔

لائیو شو میں ہونے والی اس تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین وزیر اطلاعات کی تیاری پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Scroll to Top