سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے کے خلاف دائر عدالتی درخواست سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے استعفیٰ دے کر اپنا فرض ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی طرح کی عدالتی کارروائی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس میں میرا کوئی عمل دخل ہے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔





