سلمان علی آغا ٹیسٹ کپتانی کے سب سے مضبوط امیدوار بن گئے

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم کے اندرونی ماحول سے متعلق بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

ذرائع کے مطابق کپتان شان مسعود اور کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ وطن واپسی کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان رابطے اور بات چیت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ شان مسعود اس دوران زیادہ تر اپنی فیملی کے ساتھ مصروف رہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے اب تک 16 میچز کھیلے ہیں جن میں صرف 4 میں کامیابی حاصل ہو سکی جبکہ 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Scroll to Top