وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب انسداد دہشت گردی کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کیے گئے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان علی آغا ٹیسٹ کپتانی کے سب سے مضبوط امیدوار بن گئے
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں اور اقدامات قابلِ ستائش ہیں اور ان کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔





