بلوچستان: دکی کوئلہ کان حادثہ، 5 کان کن زندہ نکال لیے گئے، ایک جاں بحق

بلوچستان : بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 5 کان کنوں کو زندہ جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی۔

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 6 مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تقریباً 14 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا، جس کے بعد مزید امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید 20 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو سراہا

بعد ازاں آپریشن کے آخری مرحلے میں چھٹے کان کن کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ریسکیو کارروائی مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کن تقریباً 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top