امریکی صدر کی ٹرتھ سوشل پر متنازع پوسٹ،مشرقِ وسطیٰ کا نیا نقشہ شیئر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرتھ سوشل پر کی گئی متنازع پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کا نیا نقشہ شیئر کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں ایران کو امریکی پرچم کے رنگوں میں دکھایا گیا جبکہ ترکیہ، شام، عراق اور سعودی عرب کو بھی نقشے میں نمایاں کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹرتھ سوشل پر شیئر کیے گئے نقشے کے اوپر ’’یونائیٹڈ سٹیٹ آف مڈل ایسٹ‘‘ لکھا گیا ہے۔

متنازع نقشے کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور معاملہ عالمی سطح پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

Scroll to Top