امید ہے مذاکرات کا اگلا دور بہت جلد پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اخلاص کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے مفید رہے، جن میں علاقائی صورتحال اور امن عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کا موقع ملے گا جبکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات مکمل ہونے کے قریب، معاہدے کے زیادہ تر معاملات طے پا گئے، صدر ٹرمپ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا عاصم منیر نے ٹیلیفونک رابطوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔

Scroll to Top