نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اور اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا۔
اپنے پیغام میں ظہران ممدانی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی، صبر اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کا پہلا مسلمان میئر بننے پر انہیں فخر ہے اور وہ یکجہتی کے ذریعے قیادت کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور اسی جذبے کے ساتھ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ نیویارک کے ہر شہری کو سستی خوراک، بہتر رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو آسانیاں میسر آئیں۔





