گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں بلاول بھٹو سکردو پہنچ گئے،شاندار استقبال

گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں بلاول بھٹو سکردو پہنچ گئے،شاندار استقبال

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لیے سکردو پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سکردو آمد پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا یہ دورہ گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پارٹی امیدواروں کی حمایت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top