لوئر دیر سے افسوسناک خبر آگئی

لوئر دیر سے افسوسناک خبر آگئی

تحصیل اوچ کے نواحی گاؤں بھٹان میں مستورات کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں فریقین کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت چمن زادہ اور مختار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

اوچ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top