شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا

شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب فوجی پوسٹ پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا

خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

الحمدللہ ، سیکیورٹی فورسز پہلے سے ہائی الرٹ تھیں جس کی وجہ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا-حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن میں چار خوارج جہنم واصل ہوگئے-

پچھلے کچھ دن سے میران شاہ کے گرد و نواح میں جاری سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے گھبرا کے خوارج نے اس ناکام حملے کی کوشش کی-

میرانشاہ میں ہونے والے آپریشن میں اب تک 20 سے زیادہ خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں علاقے میں مزید آپریشن جاری ہے اور اس حملے میں حصہ لینے والے اور ان خوارج کی مدد کرنے والے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور آخری خوارجی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Scroll to Top