پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دلہ زاک روڈ کبوتر چوک انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کی ترقی اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور شہر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پشاور میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی تو شہر کا نقشہ مکمل طور پر بدل جائے گا، اور شہریوں کو جلد واضح اور مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔
سہیل آفریدی کے مطابق پشاور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں، اور حکومت ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان عالمی امن کی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکوں، ٹریفک کے مسائل کے حل اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی سے عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام حق اور سچ کا ساتھ دیں گے اور مثبت تبدیلی کی حمایت کریں گے۔





