ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے  ایلون مسک نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ایسے شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی کامیابی کے پیچھے مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایش کا ریکارڈ ساز آئی پی او ہے جس نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے تقریباً 75 ارب ڈالر کے شیئرز عوامی سطح پر پیش کیے جس کے بعد اسپیس ایکس کی مجموعی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔

کمپنی کی قدر میں اس غیرمعمولی اضافے نے ایلون مسک کے حصص کی مالیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹائم میگزین کی AI فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے

ایلون مسک کی دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں بلکہ ان کے کاروباری اثاثوں میں Tesla، Neuralink، xAI اور The Boring Company کے حصص بھی شامل ہیں تاہم حالیہ ریکارڈ اضافے میں سب سے نمایاں کردار اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویلیو نے ادا کیا ہے۔

Scroll to Top