فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا رنگ میکسیکو سٹی کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی خوب جما، موسیقی، روشنیوں اور ثقافتی رنگوں سے سجی شاندار تقریب نے شائقین فٹبال کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا۔
ٹورنٹو میں منعقدہ تقریب میں کینیڈین گلوکارہ اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار نورا فتحی نے اپنی دلکش پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے جبکہ مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں نے بھی رنگا رنگ پرفارمنسز پیش کرکے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے موسیقی، روشنیوں اور ثقافتی مظاہروں سے بھرپور ماحول کا خوب لطف اٹھایا اور ورلڈ کپ کے آغاز کا بھرپور جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میکسیکو نے پہلا میچ جیت لیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریبات نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین میں ایونٹ کے لیے جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔





