ویمن ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کوایونٹ میں مسلسل تیسری شکست

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 23 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل تیسری ناکامی رقم کر دی۔

123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 100 رنز ہی بنا سکی اور یوں اسے 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ گل فیروزہ نے 23 رنز اسکور کیے، دیگر بلے بازوں میں عائشہ ظفر 11 اور فاطمہ ثنا 10 رنز بنا سکیں۔

بنگلہ دیشی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اس شکست کے بعد ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کی پوزیشن مزید مشکل ہو گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اہم فتح اپنے نام کر لی۔

Scroll to Top