آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی، جبکہ بھارت کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔





