فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باضابطہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام نئے ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور دیگر مالیاتی فیصلے یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فنانس بل 2026-27 کو پہلے قومی اسمبلی سے منظوری دی گئی، جس کے بعد صدرِ مملکت نے اس پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں : لیپ ٹاپ اسکیم فیز ٹو شروع، طلبہ کے لیے اہم خبر آگئی

صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کی غرض سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا تھا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 نے باقاعدہ قانونی حیثیت اختیار کر لی ہے، جبکہ یکم جولائی سے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل تمام مالیاتی اور ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد بھی شروع ہو جائے گا۔

Scroll to Top