پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے میچ برابر کیا جبکہ گونکالو راموس نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول اسکور کیا، اس فتح کے ساتھ پرتگال نے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈ کپ : اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے کیریئر کا پہلا گول اسکور کر کے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

Scroll to Top