اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے اپنی بینیفشری خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے سہ ماہی امدادی رقم کی وصولی کے طریقہ کار سے آگاہ کر دیا ہے۔
بی آئی ایس پی کے مطابق جب مستحق خواتین کی امدادی رقم ان کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائے گی تو متعلقہ بینک کی جانب سے انہیں ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں رقم کی منتقلی کی اطلاع دی جائے گی۔
پروگرام کے مطابق رقم وصول کرنے کے بعد بینیفشریز کو ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں نکلوائی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔
اس سہولت کے ذریعے خواتین آسانی سے معلوم کر سکیں گی کہ ان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل ہوئی اور کتنی رقم نکلوائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
بی آئی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی ریٹیلر مستحق خواتین کو مکمل رقم ادا نہ کرے یا کسی قسم کی کٹوتی کرے تو بینیفشریز ایس ایم ایس میں موجود معلومات کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔
بی آئی ایس پی نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ رقم کی وصولی کے دوران موصول ہونے والے پیغامات کو محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں انہیں مدد مل سکے۔





