بٹگرام، دریائے سندھ میں بچہ ڈوب گیا، ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری

بٹگرام، دریائے سندھ میں بچہ ڈوب گیا، ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے تھاکوٹ میں دریائے سندھ میں ایک بچہ ڈوب گیا، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے بچے کا تعلق علاقے دندی سیر سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ میں تلاش کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بچے کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم تاحال بچے کے حوالے سے کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔

دوسری جانب انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں کو دریاؤں، نہروں اور دیگر آبی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو پانی کے قریب بغیر نگرانی جانے سے روکیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top