ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنگ اور جنگ بندی کے دوران 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل برآمد کیا۔
رائٹرز کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے تقریباً 11.5 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا، جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6.5 ارب ڈالر کا تیل برآمد کیا گیا۔
ایرانی وزیرِ تیل کے مطابق جنگ بندی کے دوران بحری جہازوں کی آمد و رفت کو درپیش خطرات میں کمی آنے کے باعث تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اس دوران ایران نے اپنے ذخائر میں موجود تقریباً 10 کروڑ بیرل خام تیل اور گیس کے ایک حصے کی فروخت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: رات 12 بجتے ہی پٹرول کا نیا ریٹ لاگو کرنے کی تیاریاں
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن ایران کے سالانہ بجٹ میں تیل سے متوقع مجموعی آمدن کے 60 فیصد سے زیادہ کے برابر ہے۔





