پاکستان کے شمالی علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کا اثر چلاس، گلگت اور مانسہرہ کے مختلف حصوں میں محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق زلزلہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11:54 بجے ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں چلاس سے تقریباً 53 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مقام 35.61 درجے شمال اور 73.56 درجے مشرق ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ، بارکھان اور موسیٰ خیل میں 20 افراد زخمی
زلزلے کے باعث فی الحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔





