حمزہ شہباز کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا، وزیراعظم ہاؤس میں نئی ذمہ داری سنبھال لی

حمزہ شہباز کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا، وزیراعظم ہاؤس میں نئی ذمہ داری سنبھال لی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر اپنے دفتری امور انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات کو بھی دیکھیں گے، جبکہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پیر سے باقاعدہ طور پر اپنے دفتری معاملات سنبھالیں گے اور سیاسی و انتظامی امور میں کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Scroll to Top