کرک میں افسوسناک حادثہ، پیٹرول ڈرم میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

کرک میں افسوسناک حادثہ، پیٹرول ڈرم میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ضلع کرک کے علاقے زڑہ خیل میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں گھر کے اندر رکھے پیٹرول سے بھرے ڈرم میں آگ بھڑک اٹھنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق روشن نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے میں موجود پیٹرول کے ڈرم میں اچانک آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے نتیجے میں 7 سالہ احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 9 سالہ اکاش شدید جھلس گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر کے قریب پیٹرول یونٹ موجود ہے، جہاں سے کچھ مقدار میں پیٹرول گھر کے اندر ڈرم میں رکھا گیا تھا۔ اسی پیٹرول میں آگ لگنے کے باعث یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔

آگ لگنے سے گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر جل گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Scroll to Top