راولاکوٹ: راولاکوٹ میں مجموعی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے جبکہ علاقے میں پرامن ماحول برقرار ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض عناصر اپنی سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے حالات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ریاستی ادارے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسلح گروہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ناکے پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری جامعات میں مبینہ بے ضابطگیاں، اے این پی کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق ریاست اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، جبکہ سکیورٹی فورسز کی مزید کمک بھی راولاکوٹ پہنچائی جا رہی ہے تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں حالات قابو میں ہیں، شہریوں کے معمولات جاری ہیں اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





