خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے شیر کوٹ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 10 خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خواتین کو فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیر : زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، دو کی حالت غیرہوگئی
واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔





