مشعال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک، سلمان اکرم راجہ پرسنگین الزامات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات اور دھڑے بندی ایک بار پھر علانیہ سامنے آ گئی ہےجہاں سینیٹر مشعال یوسفزئی اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے درمیان مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے۔

مشعال یوسفزئی نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

سینیٹر مشعال یوسفزئی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے جن کو آپ نے پیسے لے کر ٹکٹس دیے۔

مشعال یوسفزائی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ سازشیں اور گروپ بندی کرکے ایسے وکلا کو ممبران بنایا جس کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا، جنہوں نے اپنی فیسیں بڑھائیں، کروڑوں کی کنسلٹنسی لی، سازشیں ہوئی ہیں، جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ جواب دیں کدھر ہیں بار کونسل کے ممبرز، آپ نے بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ کو استعمال کر کے اپنے حق میں ٹویٹس کر کے سازشیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : بدعنوانی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش: سہیل آفریدی کا قومی میڈیا پربھی کالے چینل کا رونا دھونا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے بتاؤ میں نے کونسی سازش کی ہے؟ میری زندگی کا کوئی ایک ایسا لمحہ نہیں ہے جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے۔

سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو لیک میں مشعال یوسفزئی سے پوچھا بتاؤ کونسی سازش کی اور کیا ہے میری سازش؟

Scroll to Top